اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے علاقے الکرمہ میں اپنی کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے مزید تین علاقوں البو عبد رحیم، السریح اور المفقس کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
عراقی فوج نے اس کارروائی کے دوران سترہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے جن میں کئی غیرملکی بھی شامل ہیں۔
عراقی فوج کی الکرمہ کے علاقے میں یہ کارروائی جاری ہے اور داعش کے دہشت گرد یہاں سے فلوجہ کی جانب بھاگ رہے ہیں۔
دوسری جانب عراقی فورسز نے داعش کے ایک اہم کمانڈر ابو اسماعیل کو ایک کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا ہے۔ داعش کے اس کمانڈر سے بہت سے بم، خودکش جیکٹ اور دیگر ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169